Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق زمبابوے کے بلیسنگ موزاربانی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیے گئے ہیں، اسی طرح بنگلادیش کے مہدی حسن اور نیوزی لینڈ کے بین سئیرز کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء قومی ترانے کے وقت آبدیدہ ہوگئیں

اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین برائس اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔ مینز اور ویمن کرکٹرز کی نامزدگی اپریل کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر کی گئی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement