Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاک بھارت کشیدگی، سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ پاکستان سے ازبکستان منتقل کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کو پاک ۔ بھارت تنازع کی وجہ سے پاکستان سے منتقل کیا گیا ہے۔ ایونٹ پہلے 29 مئی سے اسلام آباد میں منعقد ہونا تھا، اب ان ہی تاریخوں میں ازبکستان میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والی بھارتی نژاد خواتین پاک بھارت سرحد پر پھنس گئیں

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ٹیمیں پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھیں۔ پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایونٹ کی پاکستان سے منتقلی کی تصدیق کردی۔ ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ گزشتہ دنوں نیپال میں سینٹرل ایشین والی بال فیڈریشن کے اجلاس میں ہوا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement