Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کبوتروں سے شہریوں میں پھیپھڑوں کی بیماری پھیلنے میں اضافہ، ہفتہ وار 20 کیسز رپورٹ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ماہر امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسپتال میں برڈفینسرز لنگز کے ہفتہ وار 15 سے 20 کیس رپورٹ ہورہے ہیں، کبوتروں سے پھیلنے والی بیماری برڈ فینسرز لنگز سے زیادہ تر خواتین متاثر ہورہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے ذرات سانس کی نالی میں جمع ہو جاتے ہیں اور یہ ذرات الرجی اور پھیپھڑوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں، کبوترکے پروں کے ذرات کھڑکیوں اور اے سی کےذریعے گھروں میں داخل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا لپ اسٹک کا استعمال بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے ؟

ڈاکٹر محمد عرفان نے بتایا کہ مریضوں کو اسٹیرائڈز، آکسیجن یا پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی ضرورت پڑسکتی ہے، بیماری سے بچاؤ کے لیے کبوتروں سے دوری اور احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے، متاثرہ افراد پرندوں سے فوری طور پر دوری اختیار کریں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سول اسپتال حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سانس کی بیماریوں کے متعدد کیس روزانہ رپورٹ ہوتے ہیں، ان بیماریوں کی کوئی خاص درجہ بندی نہیں کی جاتی، خواتین مریضوں میں بغیر کسی مرض کے سانس پھولنے کا معاملہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement