Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اسرائیل کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو، ایمرجنسی نافذ، رہائشیوں کو انخلاکا حکم

اسرائیل کے دارلحکومت یروشلم کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہونے پر اسرائیلی حکومت نے ایمرجنسی نافذ کردی اور متاثرہ علاقوں کے رہائیشیوں کو انخلاء کا بھی حکم دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنگلات میں بدھ کے روز شدید گرمی کے باعث آگ لگی اور پھر تیز ہواؤں کے باعث پھیلتی چلی گئی۔ اسرائیلی حکام نے وسطی اسرائیل کے متعدد قصبوں کو خالی کرادیا اور ایک اہم شاہراہ کو بھی بند کردیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے 120 سے زائد اہلکار اور متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ امدادی کارروائیوں میں معاونت کے لیے فوج کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

آگ پر قابو پانے میں ناکامی کے باعث اسرائیلی وزیر خارجہ نے یونان، اٹلی، بلغاریہ، کروشیا اور قبرص سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق، یہ آگ اب 2010 میں کارمل جنگل میں لگنے والی تباہ کن آگ کے پیمانے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ فائر اینڈ ریسکیو کمانڈر شملک فریڈمین کا کہنا ہے کہ یہ جنگلات کی آگ اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ ہو سکتی ہے اور اس آگ پر مکمل قابو پانے کتنا وقت لگے گا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کا ایران کے صوبے اصفہان کے ایئرپورٹ پر حملہ، ایران کا اسرائیل کے 3 ڈرونز مار گرانے کا دعوٰی

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے اب تک 23 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر دھوئیں سے سانس لینے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اسرائیلی اخبار ہیوم کی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے جنوب میں اشدود اور اشکلون کے درمیان ٹرین سروس معطل کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو جہاز سے اترنا پڑا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ میری ریگیو نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر ملک کے بجلی کے گرڈ کو جنگل کی آگ سے نقصان پہنچتا ہے تو ڈیزل سے چلنے والی ٹرینوں کو تعیناتی کے لیے تیار رکھا جائے۔

خوفناک آگ کے باعث اسرائیل میں قومی دن کی تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مجاز علاقوں میں بون فائر یا باربی کیو سے گریز کریں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button