Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، ڈیڈ لائن تک بھارت نہ چھوڑنے پر کیا سزا ہوگی؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی دی گئی مہلت ختم، ڈیڈ لائن تک بھارت نہ چھوڑنے والے پاکستانیوں کو 3 سال قید 9 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

بھارتی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے مطابق جو بھی پاکستانی بھارت چھوڑنے میں ناکام رہے گا، اسے گرفتار کیا جائے گا، اس پر مقدمہ چلایا جائے گا اور اسے تین سال تک قید یا زیادہ سے زیادہ 9لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

یاد رہے پاکستانی شہریوں کے لیے بھارت چھوڑو کا نوٹس مودی حکومت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد کیا تھا۔ سارک ویزا رکھنے والوں کے لیے بھارت چھوڑنے کی آخری تاریخ26اپریل تھی۔ طبی ویزا رکھنے والوں کے لیے آخری تاریخ 29اپریل ہے۔

ویزا کی 12اقسام جن کے حاملین کو اتوار تک بھارت چھوڑنا تھا وہ یہ ہیں: ویزا آن ارائیول، بزنس، فلم، صحافی، ٹرانزٹ، کانفرنس، کوہ پیمائی، طالب علم، وزیٹر، گروپ ٹورسٹ، یاتری اور گروپ یاتری۔

پاکستانی شہریوں کی واپسی:

لانگ ٹرم ویزا رکھنے والے پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا، بارڈر کے دونوں جانب کئی خاندان اپنے گھروں میں واپسی کی امید لگائے بیٹھے ہیں، دوسری طرف جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کو اپنی فصلیں دو روز میں کاٹنے اور کھیت خالی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اتوار کو 236 پاکستانی انڈیا سے واپس اپنے ملک پہنچے جبکہ پاکستان سے 115 بھارتی شہری واپس اپنے ملک چلے گئے ہیں، گزشتہ تین روز میں مجموعی طور پر 536 پاکستانی بھارت سے واپس آئے ہیں جبکہ پاکستان سے 849 بھارتی واپس چلے گئے ہیں۔

دونوں ملکوں کے مابین حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ایسے پاکستانی جن کی شادی بھارت میں ہوئی ہے یا وہ پاکستان چھوڑ گئے تھے اور ان دنوں واپس پاکستان آئے تھے یا پھر ایسے بھارتی شہری جن کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے ، ان کے یہاں بچے ہیں اور وہ ان دنوں واپس بھارت اپنے خاندان سے ملنے یا کسی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے ان کی واپسی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement