وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ملیریا کے عالمی دن پر پیغامات جاری کیے ہیں۔
انسدادِ ملیریا کے عالمی دن کے حوالے سے وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اور اس قابلِ علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو دوبارہ متحرک کرنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز، حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔
مزید پڑھیں:سندھ میں ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا کے کیسز کیوں بڑھ رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر کیا ہیں؟
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عالمی دنZero Malaria Starts with Me Ready to Beat Malaria کے تھیم سے بھی منایا جا رہا ہے، حکومتِ سندھ کی جانب سے ملیریا کی روک تھام کے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے بھر میں 3541 ہیلتھ پروفیشنلز ملیریا کی تشخیص پر مامور ہیں جبکہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرہ اضلاع خاص طور پر ضلع قمبر کی تحصیل نصیر آباد میں میں ایک لاکھ مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں ملیریا و ڈینگی کیسز میں 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صاف ستھرا ماحول ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، وزیراعلیٰ سندھ صحت مند معاشرہ ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے لہٰذا اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔