Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں نادرن بائی پاس پر میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے مویشی منڈی 2025 کا افتتاح کردیا

میئر کراچی مرتضی وہاب نے ناردرن بائی پر مویشی منڈی کا افتتاح کردیا ہے۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد بھی میئر کراچی کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ منڈی انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ یہاں مدعو کیا، ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں لاکھوں جانور آتے ہیں، کراچی والے ہزاروں کی تعداد میں نادرن بائی پاس سے جانور خریدتے ہیں، دعا ہے اللہ قربانی قبول فرمائےاور بیوپاریوں کے روزگار میں برکت دے، ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جہاں ایک دوسرے کی مشکلات میں کمی لائیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کی مویشی منڈی میں لائے جانے والے جانوروں کا ویٹنری ڈاکٹر معائنہ کریں گے، ایڈمنسٹریٹر منڈی

انہوں نے کہا کہ منڈی انتظامیہ کو شاندار انتظامات پر مبارکباد دیتاہوں، سیکورٹی کے مسائل حل کریں گے صفائی، خریداروں اور بیوپاریوں کا خیال رکھیں گے کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، منڈی کے سبب کراچی میں رونق آتی ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے بیوپاری کراچی کی منڈی کا رخ کرتے ہیں تاکہ اچھا منافع کماسکتے ہیں، منڈی کیلئے سیکورٹی کے بھی خصوصی اقدامات کیے جائینگے کے ایم سی وٹرنری ڈیپارٹمنٹ کو فعال کیا گیا، انتظامیہ اپنی ذمہ داری مویشی منڈی کے حوالے سے ادا کریں گی۔

کے ایم سی اور کمشنر کراچی کی جانب سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہر میں کچھ منڈیاں لگائی جائے گی، علاقائی سطح پر منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ میں بھی کچھ دنوں میں مرکزی مویشی منڈی قربانی کے جانور کی خریداری کیلئے آؤنگا، ہم فیملی پرسنز مل کر اجتماعی قربانی کرتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button