Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گورنرانیشیٹیوز اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدہ، آئی ٹی طلبہ کو کورسز کرا کر امریکا بھیجنے کا اعلان

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ آئی ٹی طلبہ کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورسز کرا کر امریکا بھیجیں گے۔

سندھ میں گورنر انیشیٹیوز اور امریکی کمپنی کے درمیان معاہدہ ہوگیا جس کے تحت آئی ٹی کورسز کے طلباء کو بیرون ممالک نوکریاں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت، تعلیم، سائبر سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے کورسز کرا کر ملازمتوں کے لیے امریکا بھیجا جائے گا، جہاں وہ 90 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کما سکیں گے۔

مزید پڑھیں:گورنر سندھ کی سعودی سفیر سے ملاقات، دو طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ نے کہا کہ اب نوجوانوں کو ہتھیار نہیں قلم دینا ہے، مافیا کو لگام ڈالنی ہے، لاوارث شہر کا وارث بنانا ہے، کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ملک اپنی اڑان اڑنا شروع ہو گیا ہے، کراچی کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا 3 سال پہلے دیکھا جانے والا خواب اب پورا ہونے جا رہا ہے، اب کراچی کا نوجوان امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کے لیے اربوں ڈالر زرمبادلہ بھیجے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement