برصغر میں زمانہ قدیم سے ایک روایت ہے کہ اپنی جیب میں پیاز رکھنے سے ہیٹ اسٹروک کو روکنے اور شدید گرمی کے منفی اثرات سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔
جی ہاں ماہرین کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں جسم کو ٹھنڈی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسی صورت میں پیاز کا کچا یا پکا کر دونوں صورتوں میں ہی استعمال فائدہ مند ہے کیونکہ پیاز میں موجود آئرن، اینٹی آکسیڈنٹس، ضروری وٹامنز، وٹامن سی اور وٹامن بی کے ہمارے لئے بے حد مفید ہیں ۔
لیکن سوال یہ ہے کہ جیب میں موجود پیاز آخر کرتا کیا ہے تو اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز میں گرمی جذب کرنے کی زبردست صلاحیت ہو تی ہے اور جب دھوپ میں نکلتے وقت یہ آپ کی جیب میں موجود ہو تو یہ آپکے جسم کو نقصان پہنچانے سے قبل ہی گرمی کو جذب کر لیتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق پیاز میں موجود سلفر کے مرکبات اور اینٹی آکسیڈینٹس پسینہ نکلنے کےعمل کو تیز کر دیتا ہے اور اس میں موجود مادے جسم کا درجہ حرارت متوازن رکھنے میں مدد کر تے ہیں اور آپ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہتے ہیں۔
طبی ماہرن کے مطابق پیاز آپکو گرمی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی بیماریوں اور مسائل سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ پیاز میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس گرمیوں کے عام مسائل مثلاً الرجی اور سانس کی تکلیف کو دور کرنے میں بھی معاون ہیں۔اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔
گو کہ جیب میں پیاز رکھنے کی روایت قدیم اور آزمودہ بھی ہے لیکن گرمیوں میں دھوپ میں نکلتے ہوئے اپنے ہمراہ پانی کی بوتلیں، کیپس اور چھتریاں رکھنا بھی نہ بھولیں ۔