Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کیلیے اہم ہے: اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ میں رابطہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفترخارجہ کے اعلامیے کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان اور اسلحی سے پیدا مسائل پر بات چیت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کوششوں کا اعتراف کیا اور مختلف شعبوں بالخصوص قیمتی معدنیات میں پاکستان سے تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی اہمیت پرزور دیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور گفتگو میں معاشی اور تجارتی تعاون کو مستقبل کے تعلقات کی بنیاد قراردیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے اورمشترکہ مفادات کے فروغ پراتفاق کیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement