Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی ائیر پورٹ پر ملزم سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیز برآمد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی ائیر پورٹ پر ائرپورٹس سیکورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیز برآمد کرلی ہیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے 2 کروڑ سے زائد مالیت کی مختلف کرنسیز برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر کے سامان میں کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی کی، ملزم کے سامان کی تفصیلی تلاشی پر 70 ہزار امریکی ڈالر، 2200 کنیڈین ڈالر اور 1 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے برآمد کرلیے گئے۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر 2 کروڑ ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سو روپے برآمد کئے ہیں، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ کرنسیز کے ساتھ کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement