Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ماں کا زندہ بچے کو مردہ قرار دینے کی کوشش ناکام، دادی کی درخواست پر بچہ بازیاب

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل ساؤتھ اورآرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کی جانب سے نومولود کی دادی کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دینے میں نومولود کی ماں، خالہ اور بہنوئی ملوث نکلے، پولیس حکام کے مطابق بچے کی پیدائش پر ماں نے جھوٹ بولا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے جب کہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔

ماں نمرہ کے بہنوئی جنید نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور قبرستان کی رسیدیں بنوائیں، پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا  ماں نے اپنے بہنوئی کی مدد سے جھوٹا ڈرامہ رچایا اور نومولود کو خالہ کے حوالے کردیا۔

انکوائری مکمل ہونے پرنمرہ نے اپنی غلطی تسلیم کی، پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات کو تحریری طورپرریکارڈ کیا، دونوں خاندانوں کے درمیان باہمی رضامندی سےصلح کروانے میں پولیس نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق نومولود کی کفالت کا بوجھ اٹھانے کا خوف اورشوہرکی قید کے باعث غربت سے تنگ ماں نے یہ اقدام اٹھایا جب کہ پولیس خواتین وبچوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement