Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف ممالک کے سفیروں، ارکان پارلیمنٹ اور وزرا کی ملاقات، عید کی مبارکباد دی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ سے مختلف ممالک کے سفیروں، ارکان پارلیمان، وزراء اور صوبے کے اعلیٰ افسران نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں ترکیہ، سعودی عرب اور عمان کے سفیر شامل تھے جنھوں نےانھیں عید کی مبارکباد دی۔

کراچی سے وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ان سے عید ملنے والوں میں قطر، عراق اور بنگلا دیش کے سفیر بھی شامل تھے۔ ترجمان کے مطابق جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیا اور افغانستان کے سفیروں نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کے علاوہ سینیٹرز اور قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان بھی ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق سید مراد علی شاہ سے صوبائی وزیر سعید غنی، وقارمہدی اور مشیر نجمی عالم بھی ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement