Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومتِ سندھ کا کراچی کے دو جزیروں کو ملانے کیلئے پیڈسٹرین برج 50 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کرنے کا فیصلہ

حکومتِ سندھ نے کراچی کے سمندر کے درمیان دو جزیروں کو ملانے کے لیے 50 کروڑ روپے سے زائد کا پیڈسٹرین برج تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

سندھ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر شہریار اختر قاضی کے مراسلے کے مطابق کراچی اور ٹھٹہ کے ساحلی علاقوں میں مواصلاتی اور منسلک سہولتوں کے پروگرام کے تحت یہ پروجیکٹ کیا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گہا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقوں منوڑہ اور ہاکس بے کے نزدیک دو جزیرے بابا اور بھٹ أئی لینڈز کو ملانے کے لیے 560.215 ملین روپے کی لاگت سے پیڈسٹرین برج تعمیر کیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button