Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بھارت میں مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کےشہر ناگ پور میں کشیدگی کے بعد کئی علاقوں میں غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

ناگ پور سے خبر ایجنسی کے مطابق مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ آرائی کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کےمطابق ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ پھوڑ کی گئی اور کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس کےمطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

انتہا پسند وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے پتلے کو آگ لگا دی۔ خبر ایجنسی کےمطابق انتہا پسند گروپ وشوا ہندو پریشد اورنگ آباد سے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement