Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عیدالفطر 2025ء کے موقع پر سرکاری اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے سرکلر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے موقع پر یکم سے 3 شوال 1446 ہجری تک تعطیلات ہوں گی۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق یو اے ای کے سرکاری دفاتر میں 4 شوال سے دوبارہ کام شروع ہو گا۔ رپورٹس کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کی عید تعطیلات کے بارے میں فی الحال کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا ہے تاہم امکان ہے کہ یہاں بھی ملازمین کو اسی طرح کی تعطیلات ملیں گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button