Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات،ملزمان تاجرکی دکان کے باہر سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

فیروزآباد تھانے کے علاقے طارق روڑ دوپٹہ گلی میں موٹرسائیکل سوار2 ملزمان اسلحے کے زور پر کراچی چیمبر آفس کامرس کے عہدیدارمحمد اکرم رانا کے ملازم سے 80 لاکھ روپے چھین کرفرارہوگئے۔ پیر کی رات پیش آنے والی واردات کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کےمطابق چیمبر آفس کامرس کے عہدیدار کا ملازم کندھے پر پیسوں سے بھرا کارٹن اٹھا کر لے جا رہا تھا، اسی دوران موٹرسائیکل سواردوملزمان آتے  اورملازم سے پیسوں سے بھرا کارٹن اسلحے کے زور پرچھین کرفرارہو گئے۔
ڈکیتی کی واردات پیر کی رات سوا نو بجے کے قریب پیش آئی۔

ڈاکوؤں کی جانب سے 80 لاکھ روپے چھین کر فرارہونے کی واردات کا مقدمہ فیروزآباد تھانے چیمبر آفس کامرس کےعہدیدار کے منیجر محمد علی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

محمد اکرم رانا نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ سی سی ٹی وی کمیروں اورجدید ٹیکنولوجی کے زریعے ڈاکوؤں تک پہنچا جائے، واردات میں ملوث ڈاکووں کوجلد ازجلد گرفتاراورمیرا ازالہ کیا جائے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement