Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-
June 12, 2025 - 09:29:13 AM

حکومت کی ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوششیں، اجلاس 28 فروری کو ہو گا

وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کرینگے۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی، اجلاس کے انتظامات وزارت مذہبی امور کے تحت ہوں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!

Leave a reply

  • Default Comments (0)
  • Facebook Comments
Leave a Reply
Related Posts
Close Button