Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سعودی عرب میں مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سعودی عرب میں مدینہ منورہ سمیت متعدد شہروں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جمعرات سے پیر تک مملکت کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک بارش کے ساتھ تیز گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب میں نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement