تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کراچی کینٹ اسٹیشن سے ہوگیا ہے۔ سندھ کے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ٹرین کا افتتاح کیا اور وہ خود بھی ٹرین میں سوار ہوکر روانہ ہوئے۔ ٹرین میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
ٹرین حیدرآباد، میرپورخاص چھور سے پرچی جی ویری پہنچے گی۔ ٹرین کے شرکاء مختلف اسٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہونگے۔ ٹرین کے شرکاء تھرپارکر کے خوبصورت صحراء اور بارڈر کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔
سفر کے دوران کیمپنگ، بون فائر، موسیقی اور مزے مزے کے کھانے بھی پیش کیے جائیں گے۔ پہلی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کے شرکاء آج رات پرچی جی ویری ریزارٹ پر قیام کریں گے۔
ریلوے حکام کے مطابق تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ ٹرین میں ایک ڈائننگ بوگی اور چار بزنس کلاس بوگیاں شامل ہیں۔