Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں بغیر اجازت سڑک کھودنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، نوٹس جاری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں سڑکوں کی غیرقانونی کھدائی پر میئر مرتضیٰ وہاب نے یوٹیلیٹی کمپنیوں کو انتباہی نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نے کے الیکٹرک، واٹر کارپوریشن، سوئی سدرن اور دیگر کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق شہر میں بغیر اجازت سڑک کھودنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، یوٹیلیٹی کمپنیوں کی غیرقانونی کھدائی سے شاہراہ نور جہاں اور چاکیواڑہ روڈ متاثر ہوئی۔ نوٹس کے مطابق بغیر اجازت سڑک کی کھدائی پر متعلقہ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، یوٹیلیٹی کمپنیوں کو سڑک کھودنے کے لیے اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔

میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر کے انفرا اسٹرکچر کو مزید نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement