Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سردی کا زور ٹوٹ گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری جانے کا امکان

کراچی میں سردی کا زور ٹوٹنے لگا ہے، اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سردی کی نئی لہر کا کوئی امکان نہیں اور کم سے کم درجہ حرات 12 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری رہے گا۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑی تاہم محکمہ موسمیات نے شہرکا موسم خنک اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں معمول سے کم بارشیں ہوئیں تاہم شہر قائد میں آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح ہنزہ منفی 6 ، کوئٹہ منفی 3، اسلام آباد 1، پشاور 3اور لاہور میں 7 ڈگری رہا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button