Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ، یومیہ 150 کیسز رپورٹ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں پھر سے اضافہ ہوگیا ہے جنگ نیوز کے مطابق کراچی میں یکم سے 25 جنوری تک کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انچارج ریبیز کلینک سول اسپتال ڈاکٹر رومانہ فرحت کے مطابق سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر رومانہ فرحت نے بتایا ہے کہ سول اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے یومیہ 150 کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عرفان نے کہا ہے کہ جناح اسپتال میں 25 دنوں میں کتے کے کاٹنے کے 1500 کیسز رپورٹ ہوئے۔ دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کے کاٹنے کے زخم کو فوری طور پر صابن سے دھونا ضروری ہے، متاثرہ افراد کو اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی کورس مکمل کرنا ضروری ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement