Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے اور کئی اہم منصوبے روکے جانے کا انکشاف

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق پاکستان کے لیے امریکی امداد بند اور کئی اہم منصوبے روک دیے گئے ہیں۔ امریکی امداد بند ہونے سے توانائی اور زراعت کے شعبوں کے 5 منصوبے رُک دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اقدام سے تعلیم، صحت اور اقتصادی نمو کے چار، چار منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح جمہوریت، انسانی حقوق، گورننس اور ثقافتی تحفظ کے منصوبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ ازسرنو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے حالیہ دنوں تقریباً تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کو عارضی طور پر معطل کرنے کی تصدیق بھی کی تھی، جس میں یوکرین، تائیوان، اردن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طور پر 90 دن کے لیے معطل کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو حکم جاری کیا کہ وہ فوری طور پر تمام امدادی پروگراموں کو معطل کریں اور ان سے متعلق ہر قسم کا کام روک دیا جائے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement