Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی طالبہ رانیہ نے ہارورڈ ماڈل اقوام متحدہ کانفرنس میں بہترین مندوب کا اعزاز چیت لیا

پاکستانی طالبہ رانیہ علی نے ہارورڈ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام دبئی میں منعقدہ ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز ۔۔۔۔ کانفرنس میں بہترین مندوب کا شاندار اعزاز چیت لیا ہے۔ ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز ۔۔۔۔۔ کا شمار عالمی سطح پر منعقد ہونے والی سب سے بڑی تقریبات میں ہوتا ہے، جن میں 35 سے زائد ممالک کے 1 ہزار مندوبین شرکت کرتے ہیں۔ اس تقریب میں طلبہ بین الاقوامی سطح پر اپنی سفارت کاری، تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

طالبہ رانیہ علی کی سفارت کاری اور تنقیدی سوچ میں غیر معمولی کارکردگی اور ان کی غیر معمولی صلاحیتوں نے انہیں اس اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا۔ طالبہ نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے ملک کا ایک مثبت امیج دنیا کے سامنے پیش کیا۔

ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز دنیا بھر کے ذہین نوجوان کے لیے ایک ایسا پیلٹ فارم ہے، جہاں پر وہ دنیا کے چند اہم ترین مسائل کا حل تجویز کر سکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں اس کانفرنس میں ایک اور پاکستانی نوجوان شہرام وصی نے دبئی میں منعقدہ ہارورڈ ماڈل یونائیٹڈ نیشن کانفرنس کے تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ شہرام وصی اس مقابلے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے سب سے کم عمر طالب علم ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button