Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی انٹربورڈ نتائج کی اسکرونٹی کا عمل تیز، کمیٹی ممبران کی تعداد بڑھاکر 66 کردی گئی

کراچی انٹر بورڈ کی اسکروٹنی کمیٹی نے نتائج کی اسکروٹنی کا عمل تیز کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بورڈ نے کمیٹی ممبران کی تعداد بڑھا کر 66 کردی۔ 2 جنوری سے اب تک 15 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اسکروٹنی فارم جمع کروا چکے ہیں۔ چند دنوں میں طلبا و طالبات کو اسکروٹنی کے نتائج سے آگاہ کرنے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

سیکریٹری انٹر بورڈ امیرحسین قادری کے مطابق اسکروٹںی کا عمل مزید تیز کرنے کے لیے 3 شفٹوں میں کام جاری ہے۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج پر طلبا کی شکایت کے ازالے کے لیے سینیئر اساتذہ پر مشتمل انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی۔ ناظم امتحانات کو اسکروٹنی 30 روز میں مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button