Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جام صادق پل کو مقررہ وقت سے 8 ماہ قبل مکمل کرنے کی کوشش ہے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جام صادق پل کو دسمبر 2025 میں مکمل ہونا ہے لیکن موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کوشش کر رہے ہیں کہ پل مقررہ وقت سے 8 ماہ پہلے مکمل کیا جائے۔دو دن بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے جارہے ہیں۔ کراچی میں جلد الیکٹرک ٹیکسی متعارف کرا رہے ہیں۔

ان خیالات کاا ظہار شرجیل انعام میمن نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں منعقدہ ظہرانے سے تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب  میں کیا۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ رواں سال کے اختتام تک کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ پاکستان پہلا ملک ہیں جہاں خواتین کیلئے مخصوص ٹرانسپورٹ پنک بسیں چلائی جارہی ہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک بسیں چلائی گئیں جو پیپلزپارٹی کا شہریوں کیلئے تحفہ ہے۔ جبکہ بی آر ٹی کراچی کے شہریوں اور صنعتکاروں کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کا نظام بہت بہتر ہوا ہے، لوگوں کو جدید اے سی  الیکٹرک بسوں میں بہترین سہولت ہے۔ ملیر ایکسپریس وے حکومت کا قابل تعریف منصوبہ ہے، اس کے علاوہ جام صادق بل سے متصل پل اور ای بی ایم کازوے کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button