Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سعودی عرب میں کمسن، منفرد بکرے کی دھوم، 60 ہزار ریال میں نیلام

سعودی عرب میں لمبے کان اور نایاب خصوصیات والا کمسن بکرا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس بکرے کی قیمت اتنی زیادہ لگائی گئی کہ یہ پاکستانی روپوں میں 44 لاکھ روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں لوگ اس بکرے کے دیوانے ہو گئے اور اس کی منفرد شکل اور خوبصورتی نے اسے ایک قیمتی جانور بنا دیا ہے۔ اسے حاصل کرنے کے لیے مختلف لوگوں نے نیلامی میں بڑھ چڑھ کر بولی لگائی۔ بکرے کی نیلامی کے لئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں صرف اس بکرے کے لیے ہی بولیاں لگائی جا رہی تھیں۔

ایک سعودی شہری نے اس منفرد بکرے کو 60 ہزار سعودی ریال میں خرید لیا، جو کہ پاکستانی روپوں میں تقریباً 44 لاکھ 10 ہزار روپے بنتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button