Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ریاض الجنہ میں سال میں ایک بار نوافل ادائیگی کی پابندی ختم، نیا اجازت نامہ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے ریاض الجنہ میں سال میں ایک مرتبہ نوافل ادا کرنے پر لگائی گئی پابندی ہٹا لی گئی، نئی ہدایات کے مطابق تمام زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ حرمین شریفین کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ نسک کے ذریعے پرمٹ کی شرط برقرار رہے گی۔ زائرین نسک موبائل ایپ کے ذریعے ہر 20 منٹ بعد نیا اجازت نامہ حاصل کرسکیں گے۔

انتظامیہ حرمین شریفین کے مطابق زائرکا مسجد نبوی کے اطراف میں موجود ہونا ضروری ہے۔ نسک اور توکلنا پورٹل پر دوبارہ زیارت پرمٹ حاصل کرنے کےلیے نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے جس کے ذریعے وہ افراد جو مسجد نبوی کے اطراف میں موجود ہیں وہ پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت حج وعمرہ نے گزشتہ برس روضہ شریف کی زیارت کے لیے سال میں ایک بار پرمٹ کی شرط عائد کی تھی۔ روضہ الشریفہ کی زیارت کےلیے پرمٹ کا مقصد ازدحام پرقابو پانا اور زائرین کو آرام سے زیارت کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ زائرین منظم انداز میں زیارت کرسکیں۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement