Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، سردی میں اضافہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدینہ منورہ کے متعدد علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مسجد نبویؐ میں بھی بارش خوب جم کر برسی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیر سے بدھ تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے بارش، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی تھی، محکمہ شہری دفاع کا کہنا تھا کہ ریاض ریجن کے کئی علاقے بھی بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہوں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement