Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ تعلیم سندھ نے ملازمین و افسران کیلئے ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری متعارف کرادی

محکمہ تعلیم سندھ نے ملازمین و افسران کے لیے ڈیجیٹل بائیومیٹرک حاضری متعارف کرا دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے ملازمین نے بائیومیٹرک حاضری لگانا شروع کردی اور محکمہ تعلیم کے آئی ٹی سیکشن کے باہر 2 بائیومیٹرک مشینیں لگا دی گئی ہیں۔

میڑیا رپورٹ کے مطابق ایک سے 17 گریڈ کے ملازمین و افسران روزانہ کی بنیاد پر بائیومیٹرک حاضری لگانے کے پابند ہوں گے اور بائیومیٹرک حاضری نہ لگانے والے ملازمین کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے گزشتہ روز اچانک دورے کے بعد بائیومیٹرک حاضری کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button