Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ممنوعہ اشیاء کے الزام میں کراچی سے عمرہ کیلئے جانیوالے تین افراد سعودی عرب میں گرفتار

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 3 افراد کو ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) کے مطابق کراچی سے جانے والے 3 عمرہ زائرین سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں جنہیں ممنوعہ اشیاء لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کے اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے کہ ٹریول ایجنٹ نے انہیں جاتے ہوئے ادویات کا کہہ کر منشیات تھما دی تھیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث ٹریول ایجنٹ روپوش ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنٹ کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے ہیومن ٹریفکنگ سرکل میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement