Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہی، 20 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

انڈونیشیا میں مسلسل ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلابی ریلے راستے میں آنے والی ہر شے بہا لے گئے ہیں، کئی مقامات پر پل بھی بہہ گئے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

مقامی حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں، ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی شدید بارش نے شمالی سماٹرا کے چار اضلاع میں تباہی مچائی، جس سے جان لیوا سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ طوفانی بارشوں سے جکارتہ اور اطراف کے علاقوں میں سیلاب آ گیا، جس کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا، سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچانے میں مصروف ہیں، درجنوں گاڑیاں تباہ ہو چکی ہیں، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement