Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف، نام کیا رکھا گیا؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے ایک نجی اسکول میں پاکستان کی پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر متعارف کرادی گئی، گلشن اقبال کے نجی اسکول میں اےآئی ٹیچر کا تقرر نامہ جاری کیا گیا۔

پاکستان میں پہلی اے آئی ٹیچر کا نام عینی رکھا گیا ہے، اے آئی ٹیچر کو کلاس 5 کے مضامین جیسے کہ ریاضی اور سائنسی زبانوں میں بچوں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اے آئی ٹیچر کلاس 5 میں شیڈول کے مطابق سوالات کے جواب دیتی ہیں، اس اقدام سے طلبا کو ذاتی نوعیت کے تجربات کرنے کا موقع ملے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر کے شروع میں پاکستان میں ہائی بلڈ پریشر کے 3 کروڑ 25 لاکھ مریضوں کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر ’ہارٹ لائن چیٹ بوٹ‘ متعارف کیا گیا تھا جسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے چلایا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement