Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

برطانیہ میں یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

برطانوی حکومت نے انگلینڈ کی یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ٹیوشن فیس اپریل 2025 سے مہنگائی کے حساب سے بڑھے گی اور ٹیوشن فیس 285 پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 9535 پاؤنڈ ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹیوشن فیسیں 2017 سے زیادہ سے زیادہ 9250 پاؤنڈ پر منجمد تھیں۔ دوسری جانب یونیورسٹی آف لیڈز کے اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ٹیوشن فیس کے اضافے سے غریب طلبہ متاثر ہوں گے۔

علاوہ آزیں نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے ٹیوشن فیس میں اضافے کو بڑا دھچکہ قرار دیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement