Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے 24 گھنٹے پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی خبروں کی تردید کردی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈامیگریشن کا پاسپورٹ دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹے پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی خبروں کی تردید سامنے آگئی، ترجمان ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈامیگریشن نے اپنے بیان میں کہا دفاتر 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ دفاتر کو 24گھنٹے کھلنے رکھنےکے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غورہیں، پرنٹنگ صلاحیت میں اضافے کے بعد مستقبل میں سروس کوبڑھایا جائے گا۔ ترجمان پاسپورٹ کا کہنا تھا اسلام آباد سمیت تمام بڑے شہروں میں خدمات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔

یاد رہے محکمہ پاسپورٹس میں نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،نئی مشینری کے اضافے سے محکمہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ صلاحیت میں اضافہ ہوا، 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پروڈکشن صلاحیت میں 2 گنا اضافہ ہوا۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے بتایا تھا کہ روزانہ کی بنیادپر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کئےجا رہے ہیں، اس سے قبل یومیہ صلاحیت 20ہزار پاسپورٹس تھ

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement