Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں واٹر ٹینکرز اور ڈمپر کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

شہر قائد میں واٹر ٹینکرز اور ڈمپر کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں واٹرٹینکر کی ٹکر سے 6 سال کی بچی جاں بحق ہوگئی اور کورنگی سنگر چورنگی پربھی واٹرٹینکر نے ایک شخص کی جان لے لی۔

نارتھ کراچی 2 منٹ چورنگی پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوا جب کہ پورٹ قاسم پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص جان سے گیا۔ کورنگی نمبر 6 اور سنگر چورنگی کے قریب ہونے والے حادثات کے بعد پولیس نے واٹر ٹینکرز کو قبضے میں لےلیا تاہم ڈرائیور فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پورٹ قاسم پر ہونے والے حادثے میں ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جب کہ ڈمپر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement