Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

بیمار بیٹی کیلئے بیوی کے زیورات بیچ کر آنے والا شہری ڈکیتوں کے ہاتھوں قتل

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں سائٹ سپرہائی وے کے علاقے احسن آباد کے قریب بیمار بیٹی کیلئے بیوی کے زیورات بیچ کر آنے والے شہری کو ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرحان میڈیسن کمپنی میں ملازم تھا، بیٹی کی بیماری کے بعد مالی مشکلات کا شکار ہوگیا تھا اور اسی وجہ سے بیوی کے زیوربیچ کر آرہا تھا کہ ڈاکوؤں نے 3گولیاں ماریں، نہ مقدمہ درج ہوا اور نہ ہی ملزمان گرفتار ہو سکے۔

مقتول فرحان کے سسر نے کہا کہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا تھا، پولیس نے ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا، اسپتال میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی آر درج کرانے تھانے آجانا۔ ادھر مقتول کی بیٹی غم سے نڈھال ہے جس کا کہنا ہے کہ بابا بہت اچھے تھے، مجھے جو کچھ چاہیے ہوتا تھا، لیکر آتے تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی ہے

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement