Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

25 ہزار روپے مالیت کے نئے پرائز بانڈ کی فروخت پر پابندی عائد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی:وزارت خزانہ نے 25 ہزار مالیت کے نئے پرائز بانڈز کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی، 31 مئی 2021 ءسے 25 ہزارکے پرائز بانڈ ناقابل استعمال ہوں گے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے 25 ہزار مالیت کے پرائز بانڈز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا جس کے مطابق اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک سمیت 5بینکوں کی 16برانچوں سے بانڈز تبدیل کروائے جاسکتے ہیں ، اس کے علاوہ ان بانڈز کو قومی بچت سے اسپیشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بانڈ کیش کرانے والا شخص ذاتی حیثیت میں اپنے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کرواسکے گا،انعامی رقم کیلئے پرائز بانڈ شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہو گی

ذرائع وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ 25 ہزار روپے بانڈ پر ہر چھ ماہ بعد منافع بھی ملے گا،25 ہزارکے پریمیئم بانڈ پرششماہی بنیادوں پر 1.79 فیصد تک منافع ملے گا

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement