Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کے الیکٹرک کے بلوں میں عائد ایڈوانس ٹیکس کیسے ختم کیا جائے ؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں بجلی کی ترسیل کے ادارے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صارفین بجلی کے بلوں میں عائد ایڈوانس ٹیکس ختم کرواسکتے ہیں۔ کے الیکٹرک صارفین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے۔

کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ فائلر ڈومیسٹک صارفین جن کے بل اور شناختی کارڈ کا پتہ ایک ہو، کےالیکٹرک کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروا کر بل میں ایڈوانس انکم ٹیکس ختم کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ احساس ہے کہ صارفین بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں، تاہم اپنے عملے کے خلاف کسی قسم کی اشتعال انگیزی پر بھرپور قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

بجلی کے نرخ تعین کرنے کا اختیار نیپرا اور وزارت توانائی کے پاس ہے، بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کا اطلاق بھی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دائرہ اختیار میں نہیں۔

صارفین سے اپیل ہے کہ بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ بجلی کی ترسیل تواتر کے ساتھ جاری رہے، بجلی کا احتیاط سے استعمال کر کے بلوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

بجلی کمپنی کے مطابق اشتعال انگیزی معاملے کا حل نہیں اور استعمال شدہ بجلی کے بل کی ادائیگی ایک ذمہ داری ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement