Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوؤں نے واردات کے دوران پتھراؤ کرنے پر فائرنگ کردی، ایک شہری جاں بحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں ایک اور معصوم شخص اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوگیا۔ ڈکیتی کی واردات کے دوران پتھر مارنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 1 دکان سے لوٹ مار کی۔ اس دوران ایک شخص  دکان کے باہر بیٹھا تھا۔ شہری نے واردات ہوتی دیکھ کر ڈکیتوں پر پتھراؤ کیا جس پر جواب میں ڈکیتوں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے دکان کے باہر سے پتھراؤ کرنے والا شخص گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ مقتول شہری کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈاکو واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جنکی تلاش کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement