Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر بھائی اور بھابھی کی جان لے لی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کی جان لے لی۔ پولیس نے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن ہزار جدہ کالونی کے قریب بھائی نے گھر میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے بھائی اور بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کیا، مقتولین شناخت ابراہیم اور شکیلہ کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی بھابھی کو غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا، مقتول بھائی بیوی کو بچانے کی کوشش کی اور فائرنگ کی زد میں آگیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement