Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی 2.14 روپے سستی کرنے کی منظوری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 2 روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا اتھارٹی اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 3 ارب 59 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، کے الیکٹرک نے اپنے وسائل سے 32 روپے 96 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی۔

چیئرمین نیپرا نے کے الیکٹرک حکام سے سوال کیا کہ اکتوبر میں ڈیزل سے بجلی کیوں پیدا کی گئی؟ کیا اتھارٹی کو ڈیزل سے بجلی پیدا کرنے کی پیشگی اطلاع دی گئی؟

کےالیکٹرک حکام نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار کے لحاظ سے قوانین پر عملدرآمد کیا گیا۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سی پی پی اے سے خریدی جانے والی بجلی کی قیمت 12 روپے 1 پیسے فی یونٹ تھی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement