Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں 18 سالہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ٹک ٹاک پر مختلف انداز سے ویڈیوز بنانے کے جنون نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ کراچی کے علاقہ ماڑی پور میں ایک نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے موت کا شکار ہو گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ عدیل کی موت ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پستول چلنے سے ہوئی۔

اطلاع ملنے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کرنے لگی، پولیس حکام کے مطابق پستول کی گولی عدیل کے سینے میں لگی جس نے اس کی جان لے لی۔

پولیس کو نوجوان عدیل کے ایک دوست نے بتایا کہ وہ میٹرک کا طالب علم تھا اور انٹرنیٹ کا کام کرتا تھا، اہل خانہ کے مطابق گھر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران پستول کی گولی چل گئی۔ پولیس حکام کے مطابق عدیل کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement