Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں کسٹمز کی کارروائی، 15 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔ کارروائی میں 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے سندھی مسلم سوسائٹی میں کارروائی کی اور آپریشن کے دوران اسمگل کی جانے والی اشیاء برآمد کیں۔

کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی اشیاء کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 15 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔ ان اشیاء میں غیر ملکی سگریٹ، سگار، انڈین ساختہ لیڈیز بیگ، پان مصالحہ، بیوٹی کریم، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ، الائچی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔

 ترجمان کسٹمز کے مطابق کارروائی کے دوران ان اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جسکے خلاف ضابطہ کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement