Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پانچویں جماعت کے طالب علم 12 سالہ بچے نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے کورنگی الیاس گوٹھ میں ایک 12 سالہ بچے نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ بچے کی خودکشی کا واقعہ کورنگی الیاس گوٹھ نواب تھلہ کے قریب گھر میں پیش آیا، بارہ سال کے کبیر نے ماں کے دوپٹے کا پھندا بنایا اور اس میں جھول گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھیں مقامی اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملی کہ ایک بچے کی لاش لائی گئی ہے جس کے بارے میں اس کے والد کا کہنا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کے والد نے بیان دیا ہے کہ بچہ کی غیر موجودگی پر جب اسے تلاش کیا گیا تو وہ انھیں پانی کی ٹینکی سے لٹکا ہوا ملا، جس پر انھوں نے کہ بچے کو اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس کی موت ہو چکی ہے۔

والد کے بیان کے مطابق مبینہ خود کشی کرنے والا بچہ پانچویں کلاس کا طالب علم تھا، پولیس واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، ابتدائی طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement