Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے نیوکراچی سلیم سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی میں سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، موٹرسائیکل سوار ایک شخص ٹرالر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

نوجوان کو اسپتال تو منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور راستے میں ہی دم توڑ دیا۔  جاں بحق شخص کی شناخت 21 سالہ عزیز الدین کے نام سے ہوئی۔

 واقعہ کے بعد مشتعل علاقہ مکینوں نے ٹرالر کو آگ لگا دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل افراد کو منتشر کیا جس کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت ٹرالر میں لگی آگ بجھادی گئی۔ پولیس نے ٹرالر کے کلینر کو پکڑلیا جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement