Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں وفاقی ملازمین کیلئے ہاؤسنگ پراجیکٹ بنانے کے ایم او یو پر دستخط

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے نجی فرم کے اشتراک سے کراچی میں وفاقی ملازمین کیلئے ہاؤسنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق کراچی حیدرآباد موٹر وے ایم 9 پر شہرقائد کے قریب 350 ایکٹر زمین کا پراجیکٹ شروع کیا جائے گا اور اسے 3 سال کی عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس ہا ؤسنگ اسکیم میں رہائشی پلاٹس کے علاوہ اپارٹمنٹس بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ اس پراجیکٹ کیلئے فیڈرل گو رنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور نجی فرم ایم ایس ہیمر پراپرٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔

ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا ئزہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اورچیف ایگزٹیوآفسیر ایس ہیمر پراپرٹی محمد سُہیل خان ڈائریکٹر ایڈمن فیض عمر سیال اور د یگرفسران نے تقریب میں شرکت کی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement