Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سپرہائی وے پر قاسم گوٹھ میں فائرنگ سے ڈاکٹر ہارون جاں بحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں سپر ہائی وے پر قاسم گوٹھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ قاسم گوٹھ میں فائرنگ کرکے ڈاکٹر ہارون کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کلینک کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکٹر ہارون جاں بحق ہو گئے۔

عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ سفید کار میں سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول کو 5 گولیاں لگیں، واقعے کی جگہ سے شواہد جمع کررہے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعے کی جگہ سے 5 خول ملے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement