Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں سپرہائی وے پر قائم سوئمنگ پول میں 11 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں سپرہائی وے پر سکھیہ گوٹھ میں واقع سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی ہلاکت کا مقدمہ 11 سال کے لڑکے صاحب چانڈیو چچا خمسیو چانڈیو کی مدعیت میں درج کر لیاگیا۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بچے کے چچا کا موقف ہے کہ پولیس واقع کو حادثہ قرار دینے کی کوشش کررہی ہے اور ابتداء میں مقدمہ بھی نہیں درج کررہی تھی۔ بہت کوشش کے بعد مقدمہ درج ہوا انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

خمیسو چانڈیو کا مقدمے میں مؤقف ہے کہ بھتیجے کی بینائی کمزور اور اپاہج تھا، 4 اپریل کی شام گھر سے نہانے کے لیے نکلا تھا، مرنے کی اطلاع رات کو فون پر ملی، عباسی اسپتال گئے تو بھتیجے کی لاش دیکھی۔

ان کا کہنا تھا کہ 6 فٹ کے گندے پانی میں ڈوب جانے سے بھتیجا موقع پر ہی جاں بحق ہوا، سوئمنگ پول پر حفاظتی اقدامات بھی نہیں تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوئمنگ پول کی دیکھ بھال پر مامور گارڈ، عالمگیر اور عالم اور مالک کے خلاف کارروائی کی جائے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement